غضنفر چھینہ کی نیب انکوائری فاضل جج نے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی

  غضنفر چھینہ کی نیب انکوائری فاضل جج نے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کی نیب انکوائری کے خلاف دائردرخواست کی سماعت سے معذرت کرلی،فاضل جج نے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسری عدالت میں پیش کیاجائے، مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری اورمسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں اور وہ ٹیکس ریٹرن بھی باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں،نیب نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی بے بنیاد انکوائری شروع کر رکھی ہے،نیب کے طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیاجائے۔عدالت نے درخواست ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
فائل واپس

مزید :

صفحہ آخر -