تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے: پرویز الٰہی

          تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے: پرویز الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کے جذبہ کو فروغ دیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا اور تمام مقدس ہستیوں کی ناموس کی حفاظت ہو سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں معتصم الٰہی ظہیر، ڈاکٹرعبدالغفور، محمد علی یزدانی، صابر فاروق رحیمی، فیصل افضل شیخ اور محمد عمران شامل تھے۔

چودھری پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل بڑے نیک اور دینی جذبوں کے ساتھ پیش ہوا اور متفقہ منظوری دی گئی اس بل کی سنی،شیعہ او ر اقلیتوں کے ممبران نے حمایت کی۔اس وقت اس بل کے حوالے سے تحفظات منظر عام پر آگئے ہیں اس کی آڑ میں زائرین، تبلیغی جماعت اور بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے ماضی میں اختیار کیے گئے شدت اور شرارت کے جذبات کو اب ایک نئے انداز میں اختیار کر لیا گیاہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام وبرداشت کے جذبات کے پیش نظر جب گورنر نے بھی دستخط کرنے سے انکار کیاہے۔ جماعت اسلامی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 30 جولائی کو وفد چوہدری برادران سے ملاقات کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -