ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں

    ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر ...

  

تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی) نے جنوبی ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔یہ بات تسنیم نیوز ایجنسی نے منگل کے روز بتائی۔آر آئی جی سی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیامبر اعظم 14(عظیم الشان نبی14) کے نام سے منسوب جنگی کھیل کا انعقاد آبنائے ہرمز کے مغربی حصوں اور جنوبی صوبہ ہرمزگان میں کیا گیا ہے۔مشقوں میں آئی آر جی سی کی بحریہ اور ایروسپیس فورس کے جہاز، بغیر پائلٹ طیارے، میزائل اور ریڈار یونٹ مشترکہ آپریشن میں شامل ہیں۔

ایران

مزید :

صفحہ آخر -