سپریم کورٹ کا اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس

  سپریم کورٹ کا اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا۔ منگل کو دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ویڈیو لنک ٹرائل کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟۔ عدالت میں ملزم کے وکیل نے کہاکہ ٹرائل میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک کی سہولت دستیاب نہیں۔ نیب آئی جی جیل خانہ جات اور حکومت کو خط لکھے پیشرفت نہیں ہوئی۔ملزم کے وکیل نے کہاکہ ملزم جاوید اختر چوہدری کو ضمانت دے دیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ملزم کی وجہ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے گا، ضمانت دیکر کیس ختم کر دیا تو ویڈیو لنک والا معاملہ دب جائے گا۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

سہولت،نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -