ائیر پورٹس کے اطراف گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کافیصلہ

  ائیر پورٹس کے اطراف گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کافیصلہ

  

کراچی(آئی این پی)ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا تمام ائیرپورٹس کی برڈ کنٹرول کمیٹیاں ہر وقت الرٹ رہیں۔تفصیلات کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیئے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی لاہور اور دیگر ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، فضائی سفر کے لئے خطرے ناک ہو سکتا ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تمام ائیرپورٹس کے منیجرز برڈ ہٹ کے سدباب کیلئے کیے گئے انتظامات پر روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹس ہیڈکوارٹرز بھجوانے کے پابند ہوں گے۔

ایئرپورٹس

مزید :

صفحہ آخر -