کسی نے بھی جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دینگے: جنرل قمر جاوید باجوہ

کسی نے بھی جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دینگے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے منگل کو ہیوی انڈسٹریز (ایچ آئی ٹی) ٹیکسلا کادورہ کیا جہاں آرمی چیف نے الخالدون ٹینک کی حوالگی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کے مشترکہ تعاون سے تیارکیاگیاہے۔تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ الخالدون ٹینک ان فارمیشنز کے حوالے کیا جائے گا جن کا جنگ کے دوران اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتاہے۔ چیئرمین ایچ آئی ٹی میجر جنرل سید عامر ر ضا نے ادارے کے جاری منصوبہ جات، کامیابیوں اور خودانحصاری کے حصول میں دفاعی صنعت میں اسکے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آ رمی چیف نے ایچ  آئی ٹی کی کوششوں اور جدید ترین صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا اور کہا کہ ایچ آ ئی ٹی خودانحصاری کے حصول میں گرانقدرخدمات انجام دے رہاہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیارکررہاہے۔ہماری دفاعی و آپریشنل تیاریاں امن کویقین بنانے کیلئے ہیں تاہم اگرکسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سے جواب دینگے

 آرمی چیف 

مزید :

صفحہ اول -