ٹیلی نار کی ڈیجی سکل ٹرینیز کو رعایتی انٹر نیٹ بنڈل کی فراہمی

ٹیلی نار کی ڈیجی سکل ٹرینیز کو رعایتی انٹر نیٹ بنڈل کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نوجوانوں کو اہم معاملات انجام دینے کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان نے ڈیجی اسکلز پروگرام کے طلباء کو رعایتی انٹرنیٹ پیکیجز کی فراہمی کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (MoIT) اور ورچوئل یونیورسٹی (VU) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ڈیجی اسکلز ایک آن لائن تربیتی پروگرام ہے جو نوجوانوں کو ضروری مہارتوں کے ساتھ فعال بناتا ہے۔ یہ شراکت داری طلباء کو فری لانس مارکیٹ میں ”لرن اینڈ ارن“ کے قابل بنائے گی۔ملک میں COVID-19 وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے ای۔ایجوکیشن تک آسان رسائی اور طلباء کوسیکھنے کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا۔ ٹیلی نار پاکستان کا اس پروگرام کے ساتھ شراکت داری کامقصد ہے کہ طلباء اپنے سیکھنے کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر کمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان مشکل حالات میں آن لائن ذرائع سے لرننگ اور ڈیجیٹل ایجوکیشن ہماری بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ڈیجی اسکلز کے آن لائن ریسورسز کو رعایتی انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی فراہم کی ہے تاکہ طلباء اپنی سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دے سکیں۔
آن لائن لرننگ گھر سے آسان اور محفوظ طریقے سے مواقعوں کی دنیا تک راستے کھولتی ہے۔ ڈیجی اسکلز پلیٹ فارم تک رعایتی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ہم ملک کے نوجوانوں کو نئی اقدار پر عمل پیرا ہونے اور ڈیجیٹل معیشت کے قیام میں مدد کے قابل بنا رہے ہیں۔ٹیلی نار پاکستان کے سبسکرائبرز جنہوں نے ڈیجی اسکلز پروگرام میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے، الیکٹرانک کوڈز پر مشتمل واؤچر کے ذریعے خصوصی انٹرنیٹ بنڈل سبسکرائب کر سکتے ہیں جو ڈیجی اسکلز کی طرف سے بھیجے جائیں گے۔ ظفر علوی، پرواجیکٹ ڈائریکٹر ڈیجی اسکلز نے کہا۔ ڈیجی اسکلز قومی سطح کا ایک مایہ ناز پروگرام ہے جس کی بدولت نوجوان آن لائن کماتے اور سیکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف حکومت کے روز گار پیدا کرنے کے نظریے کے مطابق ہے بلکہ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ٹیلی نار پاکستان جیسی ذمہ دار کمپنیاں ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ اس وقت ای۔لرننگ مواقع پر زیادہ توجہ کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان ڈیجیٹل مستقبل کے لئے مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے نہ صرف ذرائع تک رسائی فراہم کرنے میں سرفہرست رہا ہے بلکہ اس نے اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے آن لائن تعلیمی ایکو سسٹم کی ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ قبل ازیں ٹیلی نار پاکستان نے ملازمت تلاش کرنے والے اہل افراد کو 1000 مفت Linkedln لرننگ لائسنس فراہم کئے تاکہ انہیں مہارت اور متعلقہ شعبوں میں فروغ دیا جا سکے۔ ڈیجی اسکلز پروگرام میں داخلہ سے متعلق تفصیلات کے لئے براہ کرام https://digiskills.pk/default.aspx ملاحظہ کیجئے۔

مزید :

کامرس -