پامولو نیچرلز نے ٹی وی کمرشل میں سائرہ یوسف کو متعارف کروادیا

پامولو نیچرلز نے ٹی وی کمرشل میں سائرہ یوسف کو متعارف کروادیا

  

لاہور(پ ر)مقبول اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف پاکستان کے مشہورومعروف پرسنل کیئر برانڈ، پامولو نیچرلزکا نیا چہرہ بن گئیں۔ برانڈ کے نئے ٹی وی کمرشل میں انہوں نے نئی لیکوئیڈہینڈ واش رینج متعارف کروائی ہے، جو جراثیم پر سخت اورہاتھوں پر نرم ہے۔ ٹی وی کمرشل میں نئی پامولو گرل سائرہ یوسف کے کردار میں ذ ہن کی مضبوطی اور دل کی نرمی کی بھرپورعکاسی کی گئی ہے۔ٹی وی کمرشل کا پیغام ہے کہ محفوظ اور صحت مند رہنے کیلئے ہاتھوں کو باقاعدگی کے ساتھ دھوئیں،مگرجلد کو نقصان پہنچائے بغیر، کیوں کہ نئی پامولو لیکوئیڈہینڈواش رینج جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور آپ کے ہاتھوں کو نرم اور موئسچرائزڈ رکھتی ہے۔نئی پروڈکٹ کو متعارف کروانے کے بارے میں کولگیٹ پامولو کے CCO جناب عزیز جندانی نے کہا،" ایک ذمہ دار برانڈ ہونے کی حیثیت سے، ایسے مشکل حالات میں ہماراکردار اپنے صارفین کو" مدد "اور "امید" فراہم کرنا ہے۔پامولو لیکوئیڈہینڈ واش رینج بھی اسی مقصد کے تحت پیش کی جارہی ہے۔ یعنی ایک معیاری اورہاتھوں کی حفظان صحت کا خیال رکھنے والی پروڈکٹ، جو صحت کی حفاظت کے ساتھ صارفین کو یہ امیدبھی دلاتی ہے کہ ہم ایک ہی وقت میں سخت اور نرم،دونوں ہوسکتے ہیں، جیسے پامولو، جوجراثیم کیلئے سخت اور ہاتھوں کیلئے نرم ہے"

سائرہ یوسف نے پامولو نیچرلز میں بطور نیوپامولو گرل شامل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میرے لئے یہ کہنا ضروری ہے کہ ایسے وقت میں اپنا اور اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پامولو نیچرلز کے ساتھ اس مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا میرے لئے بہت آسان تھا کیونکہ برانڈکی فلاسفی میرے خیالات کے عین مطابق ہے، یعنی زندہ رہنے کیلئے ہم کو ایک ہی وقت میں سخت اور مضبوط ہونا چاہیے۔"

360-degree مہم اور ٹی وی کمرشل،جس میں سائرہ یوسف بھی موجود ہیں، ملک بھر میں جاری کردیا گیا ہے اور تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فنکارہ اب برانڈ کی تمام ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گی۔ آپ یہ ٹی وی کمرشل اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:

https://www.youtube.com/watch?v=4lCSDVNNcYY

پامولو کے بارے میں:

پامولو نیچرلز کی پرسنل کیئر پروڈکٹس100%قدرتی اجزاء پرمبنی ہیں۔ان پروڈکٹس کا نرم وافزائش افزا فارمولا جلد کو ملائم،چمکتا دمکتا اور محفوظ رکھتا ہے۔ قدرت کے سب سے زیادہ تقویت دینے والے اجزاء کے نچوڑ کے ساتھ،یہ پروڈکٹس صحت افزا خصوصیات کی حامل ہیں اورزیادہ صحت مند اورچمکتی دمکتی جلد کیلئے طبی لحاظ سے ثابت شدہ فارمو لے پر مبنی ہیں۔

ایسے وقت میں ہاتھوں کا صاف رہنا بہت ضروری ہے، اور اپنے ہاتھوں کو دھونے سے ہی آپ زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ پامولونیچرلز لیکوئیڈہینڈ واش رینج سے آپ نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت اور موائسچرائزڈ رکھ سکتے ہیں گے، بلکہ جراثیم سے پاک بھی۔

برانڈ کی فلاسفی:

پامولو کو یقین ہے کہ جب آپ اپنے اندر تبدیلی محسوس کرتے ہیں تو آپ کے ارد گرد کی زندگی میں بھی تبدیلی نظر آتی ہے، اور قدرتی طور پرملنے والی توانائی سے زیادہ کوئی چیز ہمارے ذہنوں اور جسم کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری تمام پروڈکٹس قدرتی اجزاء پر مبنی ہیں جو آپ کے جسم اور ذہن کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں، آپ کے اندر مثبت سوچ کو دوبارہ اجاگر کرتی ہیں او رآپ کی قدرتی توانائی کو دوبارہ جلابخشتی ہیں۔

مزید :

کامرس -