مائی زونگ ایپ کوپرجوش آفرز سے اپ گریڈ کر دیا گیا

مائی زونگ ایپ کوپرجوش آفرز سے اپ گریڈ کر دیا گیا

  

لاہور (پ ر)پاکستان کے ممتاز سیلولر اینڈ ڈیجیٹل پرو وائیڈر، زونگ4G نے کسٹمر تجربے کو وسعت دینے کے لیے اپنے سیلف سروسز ایپ کو اپ گریڈ کیا ہے۔زونگ4G نے اپنے کسٹمرز کی مسلسل بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعدد نئے فیچرزشامل کیے ہیں جو " مائی زونگ ایپ" کو محض ایک سیلف سروس ایپ سے کہیں زیادہ مفید بناتے ہیں۔ان نئے پہلوؤں کو شامل کرنے سے مائی زونگ ایپ کسٹمرز کے لیے ون اسٹاپ شاپ بن گیا ہے۔استعمال کنندگان کو سہولت دینے اور انھیں قدر فراہم کرنے کے لیے MZA کا ایک پر جوش فیچر " گو لوٹ لو "کے ساتھ زونگ4G کی شراکت داری ہے۔یہ شراکت داری کسٹمرز کو اس ایپ کے ذریعے خدمات اور مصنوعات کی ایک ترتیب کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے۔مزید برآں، روزانہ ریوارڈز پروگرام کو شامل کرنے سے یوزرز کے پاس اب ہر روز ایک پر جوش گیم کے ذریعے مفتMBs جیتنے کا موقع ہے۔MZA کے نئے اپ گریڈ نے تفصیلی پوسٹ پیڈ بلنگ متعارف کرائی ہے جو ایپ کے پچھلے versions میں دستیاب نہیں تھی اور استعمال کنندگان کی طرف سے جو فیڈ بیک مل رہا تھا اس میں اس کی بہت زیادہ خواہش ظاہر کی جا رہی تھی۔اس کے علاوہ اب یہ ایپ تمام حالیہ ایپ یا کمپنی سے متعلق اپ ڈیٹس کو 'Latest' مینیو میں لے آیا ہے،جس سے کسٹمرز کے لیے تمام اپ ڈیٹس کو ایک ہی جگہ تلاش کرنا آسان ہو گیا ہے۔یوزرز کی اضافی انگیجمنٹ اور لرننگ کے لیے اب مائی زونگ ایپ، انفوٹینمنٹ اور اسلامی پورٹلز کو ایک ہی ایپ کے اندر ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ، نئے اور پر جوش widgets (اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے)بھی تازہ ترینversion میں شامل کر دیئے گئے۔

ہیں۔زونگ4G کے ترجمان نے کہا کہ " COVID-19 کی عالمی وبا کے دوران کسٹمرز بلوں کی ادائیگی، خریداری اور ڈسکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایپس کو استعمال کرنا زیادہ سہل محسوس کرتے ہیں۔اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ زونگ4G کے کسٹمرز سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے ہماری سروسز اور پراڈکٹس سے لطف اندوز ہوں،ہم نے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مائی زونگ ایپ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔کسٹمر کو اپنی سوچ کا محور بنائے رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے زونگ4G نے نہ صرف ایپ میں جدید فیچرز شامل کیے ہیں بلکہ کسٹمر فیڈ بیک کی بنیاد پر ایپ کو بہتر بھی بنایا ہے"۔ایک ایسی کمپنی کی حیثیت سے جو جدت طرازی اور ورلڈ کلاس کسٹمر تجربے پر یقین رکھتی ہے زونگ4G اپنے کسٹمرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے، جو صحت عامہ کے اس غیر معمولی عالمی بحران کی وجہ سے زیادہ وقت گھر میں گزار رہے ہیں۔کمپنی کو یقین ہے کہ مائی زونگ ایپ میں بہتری سے کسٹمرز کا گھر میں وقت بہتر اور کار آمد طریقے سے گزرے گا۔

مزید :

کامرس -