ملک تاریخ میں پہلی بار حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے: چودھری سرور

      ملک تاریخ میں پہلی بار حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی انکا مشن ہے۔کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور گور نر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر (ر) اعجاز شاہ سے انکے بھائی احمد حسن عرف پیو اور تحر یک انصاف کے رکن مہر واجد عظیم سے ان کے والد کی وفات پران ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔گور نر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عملی طور پر ثابت کر رہی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا اْنہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ،مضبوط،خوشحال اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے جسکے لیے احساس پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے ہیں گور نر پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں، عید اور محرم الحرام میں عوام کی لاپروائی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہوسکتا ہے اس لیے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کر نے اور عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -