بلاول اور مراد علی شاہ معیشت کی تباہی چاہتے تھے،ایسا نہیں ہوا،شہباز گل

بلاول اور مراد علی شاہ معیشت کی تباہی چاہتے تھے،ایسا نہیں ہوا،شہباز گل

  

اسلام آ باد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے بیانمیں کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ نے کورونا وائرس پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں، کوئی شک نہیں کہ دونوں جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی۔ ڈاکٹر شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے سکوپ میں اضافہ ہو تو بڑھی ہوئی لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے منصوبے میں اضافہ ہو تو اسے صرف لاگت کا بڑھنا کہا جائے، کمال مہارت کہ آپ مطمئن منافق ہیں۔

ایسا نہیں ہوا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا ٹاؤن شپ مین بازار کادورہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹاؤن شپ مین بازار کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آٹا اور دیگر اشیاء ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا صوبائی وزیر نے بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہو نے پر انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی میاں اسلم اقبال نے ناقص کارکردگی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اسکے محکمے میں واپس بھجوانے کا حکم دیا۔ میاں اسلم اقبال نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود دکانیں کھلی ہونے پر انتظامیہ پر برہم کا اظہار کیا مارکیٹوں میں صفائی کی صورت حال بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہوں، متعلقہ افسران بھی فیلڈ میں رہیں اشیاء ضرور یہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگایا گیا ہے، عوام تعاون کریں ڈی جی انڈسٹریز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

اسلم اقبال

پاکستان کی امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

نیویارک(آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہترین نتائج کا حامل شعبہ ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے نے گزشتہ دو سال میں غیر معمولی ترقی کی۔کورونا کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان امریکہ تعاون کیلئے نئی توجیحات کے مواقع میسر ہیں۔ نیو یارک قونصلیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو اجاگر کرنے کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیاجس میں وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان، چیئرمین آئی ٹی بورڈ شباحت علی شاہ، نجیب غوری، چیئرمین اور سی ای او Netsol اور کیون خواجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ویبینار کا مقصد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ممکنہ استعداد کو امریکہ میں متعارف کروانا ہے۔

دعوت

سیاسی یتیم ایک دوسرے کے در پر کاسہ لئے پھر رہے ہیں، مسرت جمشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی یتیم ملک بھر میں در بدر ہیں اور ایک دوسرے کے در پر کاسہ لئے پھر رہے ہیں، حکومت کو آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سر گرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو اپنے ماضی کو دیکھتے ہوئے مشاورت کی غرض سے بنائی جانے والی کمیٹی کانام راہبر نہیں بلکہ راہزن کمیٹی رکھنا چاہیے تھا جو ان کے گلے کا طوق ہے۔پاکستان اور اس کی معیشت کسی بھی انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتے اس لئے اپوزیشن پاکستان کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہے۔

مسرت جمشید

وزیر قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے منگل کے روز لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پروزیرقانون راجہ بشارت نے کہا کہ لاپرواہی سے کوروناکیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں سمارٹ لاک ڈاؤن ناگزیر ہے۔ عید الاضحی سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے اورعوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ پائن روڈ پر قائم مویشیوں کے سیل پوائنٹ کے دورہ کے دوران چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کی سیمپل کولییکشن ٹیم کے موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورہ

پروفیسر عنایت علی خان کی یاد میں مکہ مکرمہ میں آن لائن تعزیتی اجلاس

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) پروفیسر عنایت علی خان کی یاد میں ایک آن لائن تعزیتی اجلاس، پاکستان فورم کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فورم کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان اللہ صدیقی نے کہا کہ اس برس بہت قد آور شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔ نعمت اللہ خان اور منور صاحب کے بعد پروفیسر عنایت علی خان کا سانحہ ارتحال یقیناً تکلیف دہ ہے۔ اللہ ان سب مرحومین کی مغفرت کرے۔کچھ لوگ ان کی شاعری کو حضرت حسان بن ثابت سے مماثلت دیتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کفار کے مقابلے میں اسلام کا دفاع اپنی شاعری سے کیا،اسی طرح پروفیسر عنایت نے سیکولر عناصر کا مقابلہ اپنی شاعری سے کیا۔ معروف صحافی محمد عامل عثمانی نے بتایا کہ پروفیسر عنایت علی خان نے غزلیات و منظومات بھی کمال کی کہیں ہیں مگر مزاحیہ شاعری ان کی وجہ شہرت اور شناخت بنی۔پروفیسر عنایت علی خان کو اپنے طرز کلام کی وجہ سے اکبر الٰہ آبادی کا پیرو کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔تعزیت کرنیوالوں میں محمد سلیم اختر، ثاقب قدیر، طیب خورشید، سیدعاصم شاہ محمد سلطان،احمد عطرجی، طیب بلال مکی،زاہد زین سمیر ناز، راجہ مبشر،زبیر،راجہ پرویزاحمد،دیگر شامل تھے -

پروفیسر عنایت علی خان

ایران نے 14پاکستانی قیدیوں کو پاک لیویزکے حوالے کردیا

تفتان(آن لائن) ایران نے خیر سگالی کے تحت 14پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ قیدیوں کو نوشکی سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق14 پاکستانی قیدی ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔محکمہ داخلہ کے مراسلے کے تحت ان قیدیوں کو سنٹرل جیل کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ پاک ایران امیگریشن گیٹ سے 76 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ایرانی سرحدی حکام نے پاک ایران راہداری گیٹ کے مقام پر ایک میت لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا جس کی شناخت ارسلان ولد غلام مرتضی سکنہ گوجرانوالہ پنجاب سے ہے۔

پاکستانی قیدی

18ارب کی خرد بردپر2 چیف انجینئرزکیخلاف تحقیقات شروع

لاہور(ارشد محمود گھمن)نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایم اینڈ آر ہائی وے کے2 چیف انجینئرز کے خلاف اربوں روپے کے بے نامی اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردیں، مذکورہ افسران نے جون 2019-20ء کے دوران 18ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کی تھی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے جون2019-20ء میں سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئرایم اینڈ آرہائی وے ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ترقیاتی منصوبوں سٹرکوں کی مینٹیننس،پیچ ورک اورسپیشل ریپیئرنگ کی مد میں تقریباً18ارب روپے کے فنڈ زجاری کئے،جن کو اس وقت کے چیف انجینئر اقبال اعوان اور موجودہ چیف انجینئر ندیم الدین نے اپنے5سپرنٹنڈنٹ انجینئرزاور20 ایگزیکٹو انجینئر زکی مبینہ ملی بھگت سے خرد برد کرلیا اور ٹھیکیداروں کو بوگس ادائیگیاں کرکے کاغذوں میں ترقیاتی کام مکمل کرنا دکھا دیا جبکہ عملی طور پر وہاں یہ رقم خرچ نہیں کی گئی۔چیف انجینئر اقبال اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ چیف انجینئر ندیم الدین نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

نیب تحقیقات

اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیا، عثمان ڈار

پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ اورشفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،یہ منصوبہ وطن عزیزکے ہنرمند نوجوانوں کومستفیدکرنے کیلئے تشکیل دیاگیاہے نہ کہ سیاسی مقاصدکے حصول کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ ہماری 60فیصدآبادی14 سے50سالوں کے درمیان افرادپرمشتمل ہے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،خیبرپختونخواسے90ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔ان خیالات کااظہار سرحدچیمبرآف کامرس میں "پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام "ہنرمندنوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت وخزانہ تیمورخان جھگڑا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کامرس اینڈانڈسٹریزعبدالکریم خان،بینک آف خیبرکے ہیڈشیرمحمدخان بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاکہ 12اگست سے نوجوانوں کوان کے تجربے کے بنیادپران کی شخصی گارنٹی پر10لاکھ سے ایک کروڑروپے تک کاقرضہ دیاجائیگا،فیزون کے تحت ایک لاکھ سے5پانچ لاکھ تک،فیز ٹو کے تحت5لاکھ سے10لاکھ جبکہ فیز تھری کے تحت ایک کروڑسے ڈھائی کروڑ تک ہنرمندنواجوانوں کودیئے جائیں گے جوپاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہواصحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ ٹائیگرفورس کی خدمات پرہمیں فخر ہیں اور 9اگست سے پانچ لاکھ پودوں کی شجرکاری کے فریضے میں بھی ٹائیگرفورس کلیدی کرداراداکرے گی۔

عثمان ڈار

پی آئی اے کیبن کریو کیلئے میڈیکل ٹیسٹ،سانس کا معائنہ لازم قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کیبن کرو کیلئے آئندہ کسی بھی فلائیٹ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفننگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

کیبن کریو

عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حبیب جان بلوچ کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان پولیس مقابلوں اور گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں اور مارے جانے والے ملزمان میں ظفر بلوچ، شیراز کامریڈ، جبار جھینگو، فرحان موٹا،غفار نیازی اور راشد بنگالی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق کیس میں تین مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ،اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لہٰذا ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایک اور کیس میں حبیب جان بلوچ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

اشتہاری قرار

پاک بھار ت جنگ ہوئی تو پوری دنیا اسکی لپیٹ میں آئے گی: سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر انڈریاس فیرارسیع کے ساتھ ملاقات کی اور اٹلی میں کرونا کی وجہ سے ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت کیا۔سینیٹر سراج الحق نے اٹالین سفیر کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے پر زور دے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اگر جنگ چھڑ گئی توپوری دنیا اس کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔عالمی برادری،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دنیا کو ا س جنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔اٹالین سفیر انڈریاس فیرارسیع نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے یورپی یونین کے ممبران ممالک سے بات کریں گے۔ انڈریاس فیرارسیع نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سراج الحق

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث

68 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری

استنبول (شِنہوا)ترک استغاثہ نے منگل کو کم از کم 68 مشتبہ افراد کے نظربندی وارنٹ جاری کیے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کے 2016 کی بغاوت کی کوشش کرنے والے نیٹ ورک سے مبینہ رابطے ہیں۔ سرکاری خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں چیف پبلک پروسیکیوٹر کے دفتر کے حکم پر پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے ملک بھر کے 23 صوبوں میں بیک وقت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ ملزمان میں 6 حاضر سروس فوجی اہلکار، فوجی اسکول کے59 سابق طلبا، ایک ریٹائرڈ کرنل اور نجی شعبے کے دو ملازم شامل ہیں۔ اوران میں سے 41 کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترکی

افغان فوج کے سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ،صحت یابی

کے بعد واپس روانہ

راولپنڈی(آن لائن)افغان فوج کے سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ،صحت یابی کے بعد فوجی اہلکار طورخم بارڈر سے افغانستان روانہ ہو گیا،افغان فوجی حکام نے پاک فوج سے علاج فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق افغان فوج کے ایک سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ ہوا ہے۔ فوجی اہلکار کو مکمل طبی امداد فراہم کی گئی،جس کے بعد فوجی اہلکار صحتیاب ہو کر طورخم کے راستے افغانستان روانہ ہو گیا۔واضح رہے کہ افغان فوجی حکام نے پاک فوج سے افغان فوجی کے علاج معالجہ کی درخواست کی تھی۔

افغان فوج

کرونا لاک ڈاؤن، بھارت میں ماسک نہ پہننے پر ”بکری گرفتار“

کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانپور پولیس نے ایک بکری کو گرفتار کرلیا کیونکہ بکری بغیر ماسک کے گھوم رہی تھی جیسے ہی بکری کے مالک کو علم ہوا کہ اس کی بکری کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے تو وہ فوراً پولیس اسٹیشن پہنچ گیا بکری کے مالک نے پولیس اہلکاروں سے التجا کی جس کے بعد پولیس نے آخر کار اسے بکری واپس لے جانے کی اجازت دی اور ساتھ ہی مالک کو متنبہ کیا کہ وہ جانور کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔اس ضمن میں انور گنج پولیس اسٹیشن کے سرکل آفیسر سیف الدین بیگ نے بتایا کہ سڑک پر ایک نوجوان بغیر ماسک کے گھوم رہا تھا جیسے ہی پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا اور اس کے پیچھے ایک بکری تھی انہوں نے بتایا کہ ہم بکری اپنے ساتھ اٹھا کر لے آئے تاکہ اس نوجوان کو پکڑ سکیں بعدازاں سوشل میڈیا پر بکری کو ماسک لگانے کے حوالے سے پولیس کا خوب مذاق بنا جس کے بعد پولیس نے اپنا بیان تبدیل کردیا۔

بکری گرفتار

نیپرا کاکراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ذمہ داروں کے تعین کے لیے متاثرہ افراد سے شواہد طلب کرلیے ہیں۔نیپرا نے شہریوں سے درخواست کی کہ ای میل ایڈریس پرکرنٹ لگنے کے واقعات بمعہ شواہد رپورٹ کریں۔دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نیپرا کے نوٹس کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک ناکام ادارہ ثابت ہوا ہے، نیپرا ایوریج بلنگ، اوربلنگ اور لوڈ شیڈنگ پر بھی ایکشن لے۔

نیپرا نوٹس

سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ

کرنے پر 5 خواتین کو سزا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5 نوجوان خواتین کو دو سال قید اور تین لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔مصر میں سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا

حج2020ء کے تاریخی موقع پر 3سعودی ریال کا یادگاری ٹکٹ جاری

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے حج2020ء کے تاریخی موقع پر 3سعودی ریال کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا،سعودی پوسٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ٹکٹ میں حج2020ء کے لوگو کے، الفاظ، امت مسلمہ کی صحت اور حفاظت ہماری ترجیح کو موضوع بنایا گیا ہے ٹکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

یادگاری ٹکٹ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس، سردار اعجاز خان جعفر کی بریفنگ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت ہوا،مجوزہ زائرین پالیسی، حج و عمرہ، رویت ہلال، مذہبی سیاحت، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت متعدد امور زیر بحث آئے، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے وزارت کی جاری سرگرمیوں بالخصوص مجوزہ زائرین پالیسی پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے وزارت کے کام کر سراہا اور اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس

وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر حکمت اللہ خان کا تبادلہ

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ڈیپوٹیشن پر وزارت مذہبی امور میں آنیوالوں کی اپنے اپنے محکموں میں واپسی جاری،وزارت مذہبی امور کے ایک اور اہم ترین سیکشن افسر حکمت اللہ خان کا تبادلہ،گریڈ17کے اسٹبلشمنٹ کے سینئر آفیسر جو عرصہ سے وفاقی وزیر مذہبی امور کے ساتھ ذمہ داری ادا کر رہے تھے،انہیں فوری طور پر وزارت مذہبی امور چھوڑنے اور اپنے اصل محکمے اسٹبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی منظوری سے سیکشن افسر عزیز اللہ خان کی طرف سے 27جولائی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں انہیں اپنے اصلی محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے پہلے ڈپٹی سیکرٹری انعام کو بھی بلوچستان حکومت کو واپس کیا گیا تھا۔

حکمت اللہ خان

کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے، پاکستان آئندہ سالوں میں انفرسٹر کچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا: خسرو بختیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے،کرونا کے بعد، ہمیں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا، پاکستان تجارت اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے سالانہ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔خسرو بختیار کا کہناتھاکہ کرونا وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)کے اقدامات قابل ستائش ہے، اے آئی آئی بی کے کرونا کرائسس رسپانس پیکج سے ممبر ممالک کی معاشی صورتحال بہتر رہی۔ انکا کہناتھاکہ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے۔ کرونا کے بعد، ہمیں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ ہمیں آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت کی ضرورت ہے، خسرو بختیار نے مزید کہاکہ پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا۔ پاکستان تجارت اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔

خسرو بختیار

حکومتی احکامات نظر انداز، پشاور میں روٹی کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو کی بوری 5600 میں مل رہی ہے جبکہ چار ماہ پہلے 85 کلو آٹے کی بوری 4200 میں ملتی تھی تندور مالکان کا کہنا تھا کہ 10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 150 گرام کی روٹی کی 10 کے بجائے 15 روپے میں فروخت کی جاری ہے واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

روٹی قیمت

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نئی صنعتوں کیلئے 9600کنال سے زائد اراضی پر قبضہ

سری نگر،(آن لائن)مودی کی زیرقیادت بھارت کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز پر 37 نئی صنعتی اسٹیٹس بنانے کے نام پر 9600 کنال سے زیادہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل سول سوسائٹی کی تنظیم جموں و کشمیر رائٹ ٹو انفارمیشن موومنٹ کی طرف سے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ آر ٹی آئی موومنٹ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ایکشن زراعت پر مبنی کشمیر کی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔آر ٹی آئی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ مظفر بٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہمارے پاس درجنوں صنعتی اسٹیٹ ہیں بغیر کسی بنیادی ڈھانچے کے اور اس طرح کے مزید اسٹیٹ بنانے کے لئے بہت بڑی اراضی کا حصول مکمل طور پر غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

اراضی پر قبضہ

برٹش ایئر ویز کاپاکستان کیلئے اگست سے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر نے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ہیتھروسے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنیکی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہے۔

فضائی آپریشن

گورنر اور وزیر قانون کی وفاقی وزیر اعجاز شاہ سے بھائی کی وفات پر تعزیت

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر احمد حسن شاہ کی وفات کے تیسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا - گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک ننکانہ کے گاؤں نبی پور پیراں آمد اورفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات بلندی کے لئے دعا کی۔

تعزیت

نظام تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں: شفقت محمود

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کووڈ 19وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے روائتی تعلیمی نظام میں جوخلل پڑا ہے اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے پر مجبور کیا ہے،نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں، منگل کوایجوکیشن مانیٹرنگ (جیم) 2020 رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وبا سے پیدا ہونے والے خلا کو دور کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے اور نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔یو نیسکو پاکستان کی نمائندہ پیٹر ی سیا میک فلپس کا کہنا تھا کہ جیم رپورٹ دنیا بھر میں بہتر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کے استعمال پر زور دیتی ہے اور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کلیکشن کی روایت پڑ چکی ہے۔ ٹرانس جینڈرز کی حیثیت کو تسلیم کرنا اور معذور افراد کے لئے الگ سے کوٹہ مختص کرنا اور انہیں تعلیم فراہم کرنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

شفقت محمود

سندھ میں سرکاری ملازمت

کیلئے مقررہ عمر میں 15 سال

کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت سندھ میں اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی رعایت یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2022 تک برقرارر ہے گی۔

سندھ

بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ماہی گیر کی میت پاکستان کے حوالے

لاہور، کراچی(آئی این پی) بھارت نے تمام تاخیری حربے اختیار کرنے کے بعد بالآخربھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔شہید عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر لاہور میں پہلے سے موجود فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجرویلفیئرنصیر خان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے حوالے کی گئی۔لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعے شہید عبدالکریم بھٹی کی میت آج کراچی پہنچائی جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارہ انصاف کا ضمیر جگانے اوربھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی لاش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

میت حوالے

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ”ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل دیتھ بل منظور کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ”ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ (پریوینشن اینڈ پنشمنٹ)بل منظور کر لیا،بل کے مطابق دوران حراست تشدد کرنے پر تین سال تک قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،تشدد روکنا جس کی ذمہ داری ہے، اگر وہ تشدد روکنے میں ناکام ہو تو اسے پانچ سال تک قید، دس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،دوران حراست موت یا جنسی زیادتی پر قانون کے مطابق سزا، تیس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،خاتون کو کوئی مرد حراست میں نہیں رکھے گا،تشدد کے ذریعے لیا گیا بیان ناقابل قبول ہو گا۔کمیٹی نے بچوں کی گھریلو مشقت کو خطرناک مزدوری قرار دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر وزارت قانون اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔منگل کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں بچوں کی گھریلو مشقت کو خطرناک مزدوری قرار دینے سے متعلق معاملہ زیر غور آیا،بچوں کی گھریلو مشقت کو خطرناک مزدوری قرار دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بچوں سے گھریلو مشقت کو خطرناک مزدوری قرار دینا ہے،لیکن تاحال بچوں کی گھریلو مشقت کو خطرناک مزدوری قرار دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا،اس نوٹیفیکیشن کے بعد 14 سال سے کم عمر بچے کو گھریلو مشقت کے لیئے ملازم نہیں رکھا جا سکے گا،یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ ہے لیکن اس پر عملد درآمد نہیں ہو رہا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے وزارت داخلہ کو بل کیبنٹ کے فیصلے کے ساتھ بھیجا مگر وزارت داخلہ نے کام نہیں کیا۔ یہ حکومت کا اچھا بل ہے جو ملک کے بچوں کی بہتری کیلئے ہے مگر بیوروکریسی کام کرنے کے بجائے حکومت کے اچھے کاموں کو متاثر کر رہی ہے۔ کمیٹی نے نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے کے معاملے پر وزارت قانون اور سیکرٹری داخلہ کو (اج) کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا۔

بل منظور

کراچی طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات کریں گے: غلام سرور خان

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میں وعدہ کر تا ہو ں کہ پی آئی اے حادثے کی شفاف انکوائری کراوں گا تاکہ تمام شہدا کے لواحقین کو انصاف مل سکیں، ائیر بلیو سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،22 مئی کو کراچی میں پیش ہونے والے واقعہ کی انکوائری کو وزیر اعظم کی ہدایت پر مختصر وقت میں مکمل اور پبلک کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ الیون اسلام آباد قبرستان میں ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کراچی طیارہ حادثہ کی انکوائری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لواحقین اورپوری قوم کو اصل حقائق کا پتہ چلنے کے لئے انکوائری آزادانہ ہونی چاہیے۔ ہم نے پچھلی حکومتو ں کی جے آئی ٹی بھی پبلک کی جو انہو ں نے نہیں کی تھی۔ میر ا قوم سے وعدہ ہے کہ ہر چیز شفاف اور قوم کی امنگوں کے مطابق کریں گے تاکہ کسی کو کو ئی شک نہ ہو۔

غلام سرور خان

حبیب جان کے دائمی

وارنٹِ گرفتاری جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے ساتھی، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما حبیب جان کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا اور ان کا دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم حبیب جان بلوچ، اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

عذیر بلوچ و دیگر کیخلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حبیب جان بلوچ کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان پولیس مقابلوں اور گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں اور مارے جانے والے ملزمان میں ظفر بلوچ، شیراز کامریڈ، جبار جھینگو، فرحان موٹا،غفار نیازی اور راشد بنگالی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق کیس میں تین مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ،اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لہٰذا ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایک اور کیس میں حبیب جان بلوچ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

اشتہاری قرار

بی اے ایس ایف اورنواز شریف یونیورسٹی ملتان میں اشتراک

کراچی (پ ر)کیمیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف نے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے مختلف مصنوعات کی جانچ، تحقیق اور نشوونما پر کام کرنے کے علاوہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں انٹرنشپ پروگرامز کے ذریعے زرعی شعبے کے پائیدار مستقبل کیلئے ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی کام کریں گے۔اس موقع پر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہم سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ اپنے رابطوں کو مستحکم کرنے اور تعلیمی برتری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے بی اے ایس ایف جیسی عالمی کمپنی آر اینڈ ڈی اور ٹیلنٹ کے تعمیر جیسے شعبوں میں ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

نالوں کی صفائی کے سو ا ارب روپے خورد برد کرلیے گئے: خرم شیرزمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے صوبہ سندھ کی بربادی پر پیپلزپارٹی کے وزرا کو چوڑیاں پہننے اور ڈوپٹے اوڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر محکمے میں بے ضابطگیاں ہورہی ہیں، کراچی کے نالوں کی صفائی کے سوا ارب خرد برد کر لئے گئے، صوبے میں اربوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے۔انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وہ ورلڈ بینک کو خط لکھیں گے کہ نالوں کی صفائی کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے دیئے گئے سوا ارب روپے کی تحقیقات کی جائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بہتری آ نہیں سکتی،کراچی کے دو اضلاع میں بارش ہوئی جس نے شہر کا برا حال کر دیا،سندھ میں 33 ارب روپے لگے مگر کہاں لگے پتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرسال 40 سے 50 کروڑ نالوں کی صفائی کے نام پر خرچ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ بارش میں کراچی کے کمشنر کہاں تھے؟ ان کو شہر کی زمہ داری دی جو دودھ اور سبزی کے نرخ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سندھ کی بربادی کا نوٹس لیں، شہر پانی میں ڈوب گیا دو نالائق صوبائی وزرا شہر کے دورے میں سب اچھا کہہ رہے تھے لیکن یہ بتائیں کہ سوا ارب روپے کا کس کس میں بٹوارا ہوا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب ہمیں دنیا میں بدنام نہ کرے، یہی پیپلز پارٹی دہشت گردی سے حکومت چلا رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے جبکہ بارش میں کہیں پر بھی سینٹری ورکرز نظر نہیں آئے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ارسلان گھمن کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کا شکار صرف کراچی ہوا ہے، یہ شہر کی نہیں عوام سے رقم بٹورنے کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ارسلان گھمن نے کہاکہ کراچی کے شہری وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کراچی کا کوئی حل نکالے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عدیل خان، ڈاکٹر سیما ضیا، شہزاد قریشی، سینئر رہنما کیپٹن رضوان اور عمران صدیقی بھی موجود تھے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین

راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کینٹ اسٹیشن سے پہلی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 14 اکانومی بوگیوں پر مشتمل ہے، ٹرین میں 1300 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تہی کورونا ایس او پی کے تحت صرف 753مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو منزل مقصود کے لئے روانہ ہوگئے آئندہ دو روز میں مزید 2 عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہونگی۔

سندھ حکومت کی 19 اداروں کی نجکاری کے فیصلے کی مخالفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، جن میں پاکستان اسٹیل، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 19 اداروں کی نجکاری کی سازش تیارکرلی گئی ہے، جس میں پاکستان اسٹیل، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔اسماعیل راہو نے کہا کہ بلوکی پاور پلانٹ،حویلی بہادرپلانٹ کی حکومت نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نندی پور،گڈو پاورپلانٹ، اسٹیٹ لائف،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی جائیگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس او،سندھ انجنیئر نگ کی بھی نجکاری کا فیصلہ ہو چکاہے اور جامشورو پاورجنریشن اورلاکھڑا پاور پلانٹ کو بیچنے کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے اونے پونے داموں اے ٹی ایم مشینز کے حوالے کیے جائیں گے، نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ ادارے بیچنے سے 32ہزار 755ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔

اتحاد امت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے،عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجما عت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی،شیخ الحدیث مولانامحمو احمدحسن مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی، مولاناعبدالعزیز نورستانی، علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی، مولانااسحاق شاہد، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر،مولانا مفتی عبدالحنان سامرودی،مولاناابرہیم جوناگڑھی، مولانازاہدہاشمی الازہری، مولانامفتی صہیب شاہد، مولانا فضل ربی، مولانا سیدعبدالرحیم شاہ، مولانافضل جلال، مولاناقاری مصدق الامین، مولانامفتی جاسم سلفی، مولانا یوسف نعیم، ودیگرعلماکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں بنیاد اسلام بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ اتحاد امت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے اوراسلام کی مقدس ہستیوں میں تفریق تنقین وتوہین سے اجتناب کیا جائے اسلام ہمیں باہمی اتحاد اوردوسرے کے احترام کادرس دیتاہے پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بنیاداسلام بل سے متعلق بعض امورپرخیالات کااظہارکرتے ہوئے مولاناعبدالرحمن سلفی نے مزیدکہاہے صحابہ کرام وائمہ اہل بیت تمام مسلمانوں کافخر ہیں صحابہ کرام واہل بیت کاغلام ہمارا امام ہے اور اسلام کے تحفظ وتبلیغ وکردار میں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں چاہیئے کہ ان قابل احترام شخصیتوں کے حوالے سے امت کو متحد کرنے کی جدوجہدکریں

جامعہ کراچی: طلبہ کی کورونا کے دوران علمی سرگرمیاں جاری

کراچی (پ ر)دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کی مجلس مباحثہ نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات برقرار رکھیں اور عالمی وبا،ورونا وائرس کے مشکل حالات میں بھی طالبعلموں کو فن تقریر و خطابت کے ہنر سے مستفید کرتے رہی۔عالمی وبا کی شروعات میں ہی ابھی جب کہ پاکستان بھر کی جامعات نے آن لائن کلاسز کا لائحہ عمل تیار نہ کیا تھا مجلس مباحثہ جامعہ کراچی نے "آن لائن پبلک سپیکنگ کورس" کو متعارف کروایا جس کے ذریعے اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر، مباحثہ، منظر نگاری کی آن لائن کلاسز دی گئیں ان کلاسز میں پارلیمانی مباحثہ اور MUNکی ٹریننگ کا اہتمام کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو بہرہ مند کیاکرونا وائرس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی منجمد ہوکر رہ گئے ہیں اور نوجوانوں میں کشمکش اور مستقبل کے حوالے سے بے چینی و اضطراب نظر آتا ہے وہیں مجلس مباحثہ نے اس مسئلہ کا ادراک کرتے ہوئے اپنے ممبران کی حوصلہ افزا کہانیاں شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ اس کے ذریعے نہ صرف ممبران بلکہ قارئین کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن میں ہونے والے تقریری مقابلوں میں طلبہ و طلبات کی بڑی تعداد نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ کر کامیابی کا سہرا اپنے سر سجایا جن میں حسن مرزا،دعا ضیا،حفصہ قنوج،وریشا فاطمہ اور سئیر محمود کا نام سر فہرست ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی تقریری اور منظر نگاری مقابلہ جیتے گئے جن کی نمائندگی ادینا شعیب اور سارہ اقبال نے کی۔

نشتر ہسپتال ملتان سے سزائے موت کا قیدی فرار، 5پولیس اہلکار بھی غائب

ملتان(آئی این پی) نشتر ہسپتال سے سزائے موت کا قیدی فرار ہو گیا۔ سنٹرل جیل ملتان کا قیدی آصف نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھا جو اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے قیدی آصف کے فرار ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام نے غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لیکن نامزد پولیس اہلکاربھی فرار ہوگئے۔ مفرور ملزم اورپولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔فرارہونے والا قیدی بڑی آنت کے آپریشن کے سلسلہ میں نشتر ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو بیت الخلا جانے کے بہانے پولیس اہلکاروں کوچکمہ دیکرفرارہوا۔

قیدی فرار

فیصل آبادمیں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی بھاگ نکلے میں کامیاب

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی چک 112گ ب میں پولیس مقابلے کے بعدایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ بتایاگیاہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرارہوگیا، ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔ فرار ہونیوالے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

ڈاکو ہلاک

عیدالاضحی پر قربانی کا

کوئی دوسراعمل متبادل

نہیں ہے،شیخ فرہاد

کراچی (این این آئی)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد فرہاد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی کا کوئی دوسراعمل متبادل نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر قربانی کے حوالے سے باقاعدہ ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے جس میں دیگر نیک کاموں کو عید الاضی پر قربانی سے زیادہ فوقیت دی جارہی ہے جو قطعاً درست نہیں ہے۔ ہمیں قرآن اور اسلام کے خطوط پر عمل کرنا ہے۔کورونا کے پیش نظر لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت وصفائی کا خاص خیال رکھیں اور تمام گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری ایک بیان میں کیا۔شیخ محمد فرہاد نے کہا کہ آج کل کرونا وبا کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ قربانی کرنے کی بجائے اس کی رقم صدقات اور خیرات میں دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی واجب ہے اور قربانی کا واجب قربانی ہی کے ذریعے ادا ہوگا اور عید الاضحی کے دن اللہ تعالی کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں ہے صدقات و خیرات نہایت احسن عمل ہیں مگر قربانی کا نعم البدل نہیں ہے۔

تحریک انصاف نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے: اسحا ق ڈار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسے میں جب ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن تھی اور ملک ترقی کے منازل طے کررہا تھا، پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ملک کے خلاف ایک سازش تھی اور دو سالوں میں پی ٹی آئی کی خراب اقتصادی کارکردگی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کے بزنس مینوں جن کا تعلق ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور وومین چیمبر سے تھا، سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) بزنس فورم نے کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنت کے خواب دکھانے والوں نے عوام کی زندگی جہنم بنادی ہے اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بیورو کریٹس کو بزنس مینوں کی گرفتاری کے اختیارات دینا اُنہیں بلیک میل کرنے کے مترادف ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ (ن) مخالفت کرے گی۔

جوبلی لائف نے باوقار

سلور ایفی ایوارڈ جیت لیا

کراچی (پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے رواں سال ایفی ایوارڈز کی منعقدہ ورچوئل تقریب میں انشورنس کٹیگری میں باوقار ایفی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انشورنس کمپنی کی جانب سے اس کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جوبلی لائف کی بہترین کیمپین "ہم انشورنس نبھاتے ہیں " کو سراہا گیا۔ جوبلی لائف ایفی ایوارڈ زکی انشورنس کٹیگری میں منتخب ہونے والی واحد کمپنی تھی۔ جوبلی لائف انشورنس نے ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ اعتماد قائم کرنے پر زور دیا ہے اور انکے مالی عدم استحکام کے خطرے کو کم سے کم کرنے میں کاوشیں کی ہیں۔ یہ

مزید :

صفحہ آخر -