صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا ٹاؤن شپ مین بازار کادورہ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا ٹاؤن شپ مین بازار کادورہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹاؤن شپ مین بازار کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آٹا اور دیگر اشیاء ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا صوبائی وزیر نے بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہو نے پر انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی میاں اسلم اقبال نے ناقص کارکردگی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اسکے محکمے میں واپس بھجوانے کا حکم دیا۔ میاں اسلم اقبال نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود دکانیں کھلی ہونے پر انتظامیہ پر برہم کا اظہار کیا مارکیٹوں میں صفائی کی صورت حال بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہوں، متعلقہ افسران بھی فیلڈ میں رہیں اشیاء ضرور یہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگایا گیا ہے، عوام تعاون کریں ڈی جی انڈسٹریز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -