وزیر قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

  

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے منگل کے روز لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پروزیرقانون راجہ بشارت نے کہا کہ لاپرواہی سے کوروناکیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں سمارٹ لاک ڈاؤن ناگزیر ہے۔ عید الاضحی سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے اورعوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ پائن روڈ پر قائم مویشیوں کے سیل پوائنٹ کے دورہ کے دوران چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کی سیمپل کولییکشن ٹیم کے موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -