پروفیسر عنایت علی خان کی یاد میں مکہ مکرمہ میں آن لائن تعزیتی اجلاس

پروفیسر عنایت علی خان کی یاد میں مکہ مکرمہ میں آن لائن تعزیتی اجلاس

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) پروفیسر عنایت علی خان کی یاد میں ایک آن لائن تعزیتی اجلاس، پاکستان فورم کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فورم کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان اللہ صدیقی نے کہا کہ اس برس بہت قد آور شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔ نعمت اللہ خان اور منور صاحب کے بعد پروفیسر عنایت علی خان کا سانحہ ارتحال یقیناً تکلیف دہ ہے۔ اللہ ان سب مرحومین کی مغفرت کرے۔کچھ لوگ ان کی شاعری کو حضرت حسان بن ثابت سے مماثلت دیتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کفار کے مقابلے میں اسلام کا دفاع اپنی شاعری سے کیا،اسی طرح پروفیسر عنایت نے سیکولر عناصر کا مقابلہ اپنی شاعری سے کیا۔ معروف صحافی محمد عامل عثمانی نے بتایا کہ پروفیسر عنایت علی خان نے غزلیات و منظومات بھی کمال کی کہیں ہیں مگر مزاحیہ شاعری ان کی وجہ شہرت اور شناخت بنی۔پروفیسر عنایت علی خان کو اپنے طرز کلام کی وجہ سے اکبر الٰہ آبادی کا پیرو کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔تعزیت کرنیوالوں میں محمد سلیم اختر، ثاقب قدیر، طیب خورشید، سیدعاصم شاہ محمد سلطان،احمد عطرجی، طیب بلال مکی،زاہد زین سمیر ناز، راجہ مبشر،زبیر،راجہ پرویزاحمد،دیگر شامل تھے -

پروفیسر عنایت علی خان

مزید :

صفحہ آخر -