اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیا، عثمان ڈار

  اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیا، عثمان ڈار

  

پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ اورشفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،یہ منصوبہ وطن عزیزکے ہنرمند نوجوانوں کومستفیدکرنے کیلئے تشکیل دیاگیاہے نہ کہ سیاسی مقاصدکے حصول کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ ہماری 60فیصدآبادی14 سے50سالوں کے درمیان افرادپرمشتمل ہے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،خیبرپختونخواسے90ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔ان خیالات کااظہار سرحدچیمبرآف کامرس میں "پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام "ہنرمندنوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت وخزانہ تیمورخان جھگڑا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کامرس اینڈانڈسٹریزعبدالکریم خان،بینک آف خیبرکے ہیڈشیرمحمدخان بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاکہ 12اگست سے نوجوانوں کوان کے تجربے کے بنیادپران کی شخصی گارنٹی پر10لاکھ سے ایک کروڑروپے تک کاقرضہ دیاجائیگا،فیزون کے تحت ایک لاکھ سے5پانچ لاکھ تک،فیز ٹو کے تحت5لاکھ سے10لاکھ جبکہ فیز تھری کے تحت ایک کروڑسے ڈھائی کروڑ تک ہنرمندنواجوانوں کودیئے جائیں گے جوپاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہواصحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ ٹائیگرفورس کی خدمات پرہمیں فخر ہیں اور 9اگست سے پانچ لاکھ پودوں کی شجرکاری کے فریضے میں بھی ٹائیگرفورس کلیدی کرداراداکرے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -