افغان فوج کے سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ،صحت یابی کے بعد واپس روانہ

    افغان فوج کے سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ،صحت یابی کے بعد ...

  

راولپنڈی(آن لائن)افغان فوج کے سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ،صحت یابی کے بعد فوجی اہلکار طورخم بارڈر سے افغانستان روانہ ہو گیا،افغان فوجی حکام نے پاک فوج سے علاج فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق افغان فوج کے ایک سپاہی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ ہوا ہے۔ فوجی اہلکار کو مکمل طبی امداد فراہم کی گئی،جس کے بعد فوجی اہلکار صحتیاب ہو کر طورخم کے راستے افغانستان روانہ ہو گیا۔واضح رہے کہ افغان فوجی حکام نے پاک فوج سے افغان فوجی کے علاج معالجہ کی درخواست کی تھی۔

افغان فوج

مزید :

صفحہ آخر -