کرونا لاک ڈاؤن، بھارت میں ماسک نہ پہننے پر ”بکری گرفتار“

کرونا لاک ڈاؤن، بھارت میں ماسک نہ پہننے پر ”بکری گرفتار“

  

کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانپور پولیس نے ایک بکری کو گرفتار کرلیا کیونکہ بکری بغیر ماسک کے گھوم رہی تھی جیسے ہی بکری کے مالک کو علم ہوا کہ اس کی بکری کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے تو وہ فوراً پولیس اسٹیشن پہنچ گیا بکری کے مالک نے پولیس اہلکاروں سے التجا کی جس کے بعد پولیس نے آخر کار اسے بکری واپس لے جانے کی اجازت دی اور ساتھ ہی مالک کو متنبہ کیا کہ وہ جانور کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔اس ضمن میں انور گنج پولیس اسٹیشن کے سرکل آفیسر سیف الدین بیگ نے بتایا کہ سڑک پر ایک نوجوان بغیر ماسک کے گھوم رہا تھا جیسے ہی پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا اور اس کے پیچھے ایک بکری تھی انہوں نے بتایا کہ ہم بکری اپنے ساتھ اٹھا کر لے آئے تاکہ اس نوجوان کو پکڑ سکیں بعدازاں سوشل میڈیا پر بکری کو ماسک لگانے کے حوالے سے پولیس کا خوب مذاق بنا جس کے بعد پولیس نے اپنا بیان تبدیل کردیا۔

بکری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -