کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے، پاکستان آئندہ سالوں میں انفرسٹر کچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا: خسرو بختیار

کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے، پاکستان آئندہ سالوں میں انفرسٹر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے،کرونا کے بعد، ہمیں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا، پاکستان تجارت اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے سالانہ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔خسرو بختیار کا کہناتھاکہ کرونا وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)کے اقدامات قابل ستائش ہے، اے آئی آئی بی کے کرونا کرائسس رسپانس پیکج سے ممبر ممالک کی معاشی صورتحال بہتر رہی۔ انکا کہناتھاکہ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے۔ کرونا کے بعد، ہمیں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ ہمیں آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت کی ضرورت ہے، خسرو بختیار نے مزید کہاکہ پاکستان آئندہ سالوں میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری بڑھائے گا۔ پاکستان تجارت اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -