نظام تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں: شفقت محمود

      نظام تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں: شفقت ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کووڈ 19وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے روائتی تعلیمی نظام میں جوخلل پڑا ہے اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے پر مجبور کیا ہے،نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں، منگل کوایجوکیشن مانیٹرنگ (جیم) 2020 رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وبا سے پیدا ہونے والے خلا کو دور کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے اور نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔یو نیسکو پاکستان کی نمائندہ پیٹر ی سیا میک فلپس کا کہنا تھا کہ جیم رپورٹ دنیا بھر میں بہتر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کے استعمال پر زور دیتی ہے اور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کلیکشن کی روایت پڑ چکی ہے۔ ٹرانس جینڈرز کی حیثیت کو تسلیم کرنا اور معذور افراد کے لئے الگ سے کوٹہ مختص کرنا اور انہیں تعلیم فراہم کرنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -