بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ماہی گیر کی میت پاکستان کے حوالے

بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ماہی گیر کی میت پاکستان کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، کراچی(آئی این پی) بھارت نے تمام تاخیری حربے اختیار کرنے کے بعد بالآخربھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔شہید عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر لاہور میں پہلے سے موجود فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجرویلفیئرنصیر خان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے حوالے کی گئی۔لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعے شہید عبدالکریم بھٹی کی میت آج کراچی پہنچائی جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارہ انصاف کا ضمیر جگانے اوربھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی لاش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
میت حوالے

مزید :

صفحہ آخر -