حبیب جان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری

        حبیب جان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے ساتھی، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما حبیب جان کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا اور ان کا دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم حبیب جان بلوچ، اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -