بی اے ایس ایف اورنواز شریف یونیورسٹی ملتان میں اشتراک

بی اے ایس ایف اورنواز شریف یونیورسٹی ملتان میں اشتراک

  

کراچی (پ ر)کیمیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف نے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے مختلف مصنوعات کی جانچ، تحقیق اور نشوونما پر کام کرنے کے علاوہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں انٹرنشپ پروگرامز کے ذریعے زرعی شعبے کے پائیدار مستقبل کیلئے ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی کام کریں گے۔اس موقع پر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہم سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ اپنے رابطوں کو مستحکم کرنے اور تعلیمی برتری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے بی اے ایس ایف جیسی عالمی کمپنی آر اینڈ ڈی اور ٹیلنٹ کے تعمیر جیسے شعبوں میں ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -