اتحاد امت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے،عبدالرحمن سلفی

  اتحاد امت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجما عت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی،شیخ الحدیث مولانامحمو احمدحسن مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی، مولاناعبدالعزیز نورستانی، علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی، مولانااسحاق شاہد، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر،مولانا مفتی عبدالحنان سامرودی،مولاناابرہیم جوناگڑھی، مولانازاہدہاشمی الازہری، مولانامفتی صہیب شاہد، مولانا فضل ربی، مولانا سیدعبدالرحیم شاہ، مولانافضل جلال، مولاناقاری مصدق الامین، مولانامفتی جاسم سلفی، مولانا یوسف نعیم، ودیگرعلماکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں بنیاد اسلام بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ اتحاد امت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے اوراسلام کی مقدس ہستیوں میں تفریق تنقین وتوہین سے اجتناب کیا جائے اسلام ہمیں باہمی اتحاد اوردوسرے کے احترام کادرس دیتاہے پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بنیاداسلام بل سے متعلق بعض امورپرخیالات کااظہارکرتے ہوئے مولاناعبدالرحمن سلفی نے مزیدکہاہے صحابہ کرام وائمہ اہل بیت تمام مسلمانوں کافخر ہیں صحابہ کرام واہل بیت کاغلام ہمارا امام ہے اور اسلام کے تحفظ وتبلیغ وکردار میں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں چاہیئے کہ ان قابل احترام شخصیتوں کے حوالے سے امت کو متحد کرنے کی جدوجہدکریں

مزید :

صفحہ آخر -