عیدالاضحی پر قربانی کا کوئی دوسراعمل متبادل نہیں ہے،شیخ فرہاد

    عیدالاضحی پر قربانی کا کوئی دوسراعمل متبادل نہیں ہے،شیخ فرہاد

  

کراچی (این این آئی)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد فرہاد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی کا کوئی دوسراعمل متبادل نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر قربانی کے حوالے سے باقاعدہ ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے جس میں دیگر نیک کاموں کو عید الاضی پر قربانی سے زیادہ فوقیت دی جارہی ہے جو قطعاً درست نہیں ہے۔ ہمیں قرآن اور اسلام کے خطوط پر عمل کرنا ہے۔کورونا کے پیش نظر لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت وصفائی کا خاص خیال رکھیں اور تمام گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری ایک بیان میں کیا۔شیخ محمد فرہاد نے کہا کہ آج کل کرونا وبا کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ قربانی کرنے کی بجائے اس کی رقم صدقات اور خیرات میں دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی واجب ہے اور قربانی کا واجب قربانی ہی کے ذریعے ادا ہوگا اور عید الاضحی کے دن اللہ تعالی کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں ہے صدقات و خیرات نہایت احسن عمل ہیں مگر قربانی کا نعم البدل نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -