تحریک انصاف نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے: اسحا ق ڈار

  تحریک انصاف نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے: اسحا ق ڈار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسے میں جب ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن تھی اور ملک ترقی کے منازل طے کررہا تھا، پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ملک کے خلاف ایک سازش تھی اور دو سالوں میں پی ٹی آئی کی خراب اقتصادی کارکردگی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کے بزنس مینوں جن کا تعلق ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور وومین چیمبر سے تھا، سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) بزنس فورم نے کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنت کے خواب دکھانے والوں نے عوام کی زندگی جہنم بنادی ہے اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بیورو کریٹس کو بزنس مینوں کی گرفتاری کے اختیارات دینا اُنہیں بلیک میل کرنے کے مترادف ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ (ن) مخالفت کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -