جوبلی لائف نے باوقار سلور ایفی ایوارڈ جیت لیا

  جوبلی لائف نے باوقار سلور ایفی ایوارڈ جیت لیا

  

کراچی (پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے رواں سال ایفی ایوارڈز کی منعقدہ ورچوئل تقریب میں انشورنس کٹیگری میں باوقار ایفی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انشورنس کمپنی کی جانب سے اس کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جوبلی لائف کی بہترین کیمپین "ہم انشورنس نبھاتے ہیں " کو سراہا گیا۔ جوبلی لائف ایفی ایوارڈ زکی انشورنس کٹیگری میں منتخب ہونے والی واحد کمپنی تھی۔ جوبلی لائف انشورنس نے ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ اعتماد قائم کرنے پر زور دیا ہے اور انکے مالی عدم استحکام کے خطرے کو کم سے کم کرنے میں کاوشیں کی ہیں۔ یہ ایوارڈ یافتہ کیمپین تین اہم شعبوں صحت، تعلیم اور بچت کے گرد تھی جن کی جانب انشورنس سیکٹر کے صارفین سب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -