شاہ محمد شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  شاہ محمد شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدور اعظم خان لوہانی،فہد شفیق،صوبائی میڈیا کوآرڈی نیٹر خالد شیخ،عبد الحمید بٹ،رمضان دیناری نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سید شاہ محمد شاہ اور تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالی سید شاہ محمد شاہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے, انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا ہو۔

.

مزید :

صفحہ آخر -