تعلیم کی بہتری کیلئے آخری حد تک جائیں گے،مقصود مہیسر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سند ھ(گسٹا) مہیسر کے صدر مقصود احمد مہیسر نے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اور اضافے نظام تعلیم کی بہتری کیلئے آخری حد تک جائیں گے ہم صوبے بھر میں سرکاری اساتذہ کے حقوق کے جدوجہد کر رہے ہیں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ڈی ایم جی گروپ کے افسران کی تعیناتی سے اساتذہ کی حق تلفی ہوئی ہم نے عہد کر رکھا ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مرحوم مرتضی بلوچ کے صاحبزادوں یوسف بلوچ اور حیات بلوچ سے ان کے والد جبکہ سال2012ء میں بھرتی ادرکیڈر اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد سے والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پرتعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گسٹا سندھ کے صدر مقصود احمد مہیسر نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کا سودا کرنے والوں کا ہم سے تعلق نہیں،ہماری تنظیم ہر متاثرہ اساتذہ کیساتھ کھڑی ہے۔سابق وزیر مرحوم مرتضی بلوچ کے صاحبزادے یوسف بلوچ نے مقصود احمد مہیسر کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے جائز حقوق کیلئے کی جانیوالی جدوجہد میں نتائج کی پرواہ کے بغیرہمیشہ ساتھ دینگے۔میرے مرحوم والد نے ہمیشہ اساتذ ہ کا احترام کیااور انکی ہر فورم پر داد رسی کی۔ میں بھی اسی جذبے کیساتھ اساتذہ کیساتھ ہوں اور اپنی بساط کے مطابق اساتذہ کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔