کراچی جیم خانہ میں تعمیرات، سندھ حکومت کی استدعا مسترد

  کراچی جیم خانہ میں تعمیرات، سندھ حکومت کی استدعا مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی جیم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے کے معاملے پر سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی استدعا مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی جیم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے کے معاملے پر سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس خادم حسین شیخ نے سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مکمل دستاویزات پیش کریں، جائزہ لے کر دیکھیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ تعمیرات روکنے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر نوٹسز ارسال کیے۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے میدانوں اور پبلک پارکس سے تعمیرات ہٹانے کا حکم دیا ہے، کراچی جیم خانہ کے پاس اس وقت کوئی لیز بھی نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی جیم خانہ میں آج بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، اسے نئی ویلیو کے تحت لیز دینا ہو گی۔عدالت نے 30 جولائی کو کراچی جیم خانہ سے متعلق مکمل دستاویزات طلب کر لیں۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے جیم خانہ میں تعمیراتی کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -