سندھ میں کورونا کے 8237 مریض زیر علاج

  سندھ میں کورونا کے 8237 مریض زیر علاج

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 8237 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید9571 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 571 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 728119 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سیصوبے میں اب تک 119398 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج مزید 509 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 108989 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 10 مریض انتقال کرگئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2172 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 8237 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 7721 مریض گھروں میں اور 11 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 505 مریض زیرعلاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 343 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں 571 کورونا کیسز میں سے 244 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 74، ضلع شرقی میں 57 اور کورنگی میں 33نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سکھر میں 26، دادو میں 25 اور خیرپور میں 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گھوٹکی میں 23، حیدرآباد اور شکارپور میں 21-21 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں 20، کشمور میں 18 اور سانگھڑ میں 16مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ ٹنڈو محمد خان میں 13، شہید بینظیرآباد میں 12 اور ٹنڈوالہیار میں 8 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کے مطابق میرپور خاص، عمرکوٹ اور جامشورو میں 7-7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، بدین میں 6 اور مٹیاری میں 5 کورونا کے نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں، لاڑکانہ اور قمبر میں 3-3، جیکب آباد میں ایک مزید کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئیکہا کہ برائے کرم احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں اور ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں، ہم سب کو اللہ تعالی اپنی پناہ میں رکھے۔

مزید :

صفحہ آخر -