آشکار داور نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج سنبھال لیا

آشکار داور نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج سنبھال لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں آشکار داور نے ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔انہوں نے تقرری کے بعد فوری طور پر طلب کردہ سینئرافسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیاہے کہ غیرقانونی تعمیرات کو حوالے سے زیروٹالرنس کامظاہرہ کیاجائے،غیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھاجائیگا شہر ی مسائل میں اضافے کی موجب اور انسانی جانوں کے لئے خطرے کی علامت غیرمعیاری اورغیرقانونی تعمیرات پر سبق آموز اور حوصلہ شکن سخت ایکشن لیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات ہرصورت مقدم ہیں،ادارے کی نیک نامی پر داغ کاموجب بننے والی کالی بھیڑوں کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -