شانگلہ کے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے،شوکت یوسفزئی

شانگلہ کے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے،شوکت یوسفزئی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخواکے وزیرمحنت وافرادی قوت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ شانگلہ اوراس سے ملحقہ علاقوں کے طلباء وطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے یونیورسٹی آف سوات کے شانگلہ کیمپس کویونیورسٹی کادرجہ دینے کیلئے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارپشاورمیں اپنے دفترمیں رجسٹرارسوات یونیورسٹی محبوب الرحمان اورڈائریکٹرشانگلہ کیمپس ڈاکٹرشاہدعلی خان پرمشتمل وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفدنے انہیں سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس میں جاری تدریسی سرگرمیوں اورترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شوکت یوسفزئی نے کہاکہ شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کاکیمپس تازہ ہواکاجھونکاہے جس کے نتیجہ میں مقامی لوگوں کواعلیٰ تعلیم کی سہولت میسرآئی انہوں نے کہاکہ اب انہیں آگے بڑھ کراس کیمپس کوباضابطہ طورپریونیورسٹی میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کرناہوں گی۔ انہوں نے وفدپرزوردیاکہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں وہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مروجہ لوازمات کوپوراکرنے سے متعلق اپنی رپورٹ انہیں جلدسے جلدفراہم کریں تاکہ اس کی روشنی میں صوبائی حکومت شانگلہ میں یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں عملی اقدامات اٹھاسکے۔

مزید :

صفحہ اول -