پشاور انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ٹاپ پوز یشنز جناح کالج فاروومن لے گیا

پشاور انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج کا اعلان، ٹاپ پوز یشنز جناح کالج فاروومن لے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے پشاور تعلیمی بورڈ کے انٹر نتائج 2020 کا اعلان کیا۔ نتائج کی تقریب کا انعقاد پشاور تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر قانون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں نوجوان نسل کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشیں کر رہی ہیں تا کہ انکی قابلیت سے ملک کی ترقی میں استفادہ حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ہر لیول پر یکساں نصاب متعارف کر رہی ہیں تاکہ سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے نصاب میں فرق ختم کیا جا سکے۔ نتائج کے مطابق پہلی تمام پوزیشن جناح کالج فار وومن نے حاصل کی ہیں۔ جناح کالج کی مریم ندیم نے 1054, فاطمہ 1035 اور ماح نور دوسری اور ایشمال جوھَر نے بلترتیب 1025 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں اسلامیہ کالج کے عمیر نے 970 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ سمیت متعلقہ حکام نے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -