مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا امتحان میں کل تمام45681امیدوار کامیاب قرار،مجموعی نتیجہ سو فیصد رہاپہلی تینوں پوزیشنیں کرنل شیر کیڈٹ کالج نے حاصل کیں منگل کے روز بورڈ کے سپورٹس کیمپلکس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مہمان خصوصی تھے بچوں اوران کے والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی بورڈ کے چیئرمین امتیاز ایوب نے نتائج کا اعلان کیا کرنل شیرکیڈ ٹ کالج کے شعبہ انجینئرنگ کے طالب علم اوسید احمد نے 1041مارکس لے کر بورڈ میں پہلی،اسی کالج کے طالب علم محمد حارث شہزاد 1035مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ کرنل شیر کیڈٹ کالج ہی کے طالب علم شہریار نیازی نے 1031 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اس طرح طرح پری میڈیکل گروپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ انیقہ سعید نے 1027مارکس لے کر پہلی،طفیل شہید آرمی کالج مردان کے طالب علم عنایت اللہ 1023مارکس لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پشاور ماڈل سکول کالج کی طالبہ اقراء سعید 1021نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گروپ میں پنجاب کالج نوشہرہ کی طالبہ یسریٰ سعید 1007مارکس کے ساتھ پہلی،گورنمنٹ کالج نوشہرہ کے طالب علم مبین الرحمان 1005مارکس لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ کنک کوڈوبہ کالج حکیم آباد نوشہرہ کی وشمہ تبسم نے 987مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی آرٹس گروپ میں ایک پرائیوٹ طالبہ ثمن بی بی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 954مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار ٹہریں اس طرح ورکنگ فوکس گرائمر سکول مردان کی سندس 922نمبرا ت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں پائیز کالج خویشگی نوشہرہ کی طیبہ سلیم نے 916نمبرات لے کر تھرڈ پوزیشن اپنے نام کرلیا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء او رطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

صفحہ اول -