اپوزیشن کے35نکات کا مطلب نیب کو بند کرنا ہے،شہزاد اکبر

اپوزیشن کے35نکات کا مطلب نیب کو بند کرنا ہے،شہزاد اکبر

  

اسلا م آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بدلے اپوزیشن جو مانگ رہی ہے وہ تحریک انصاف توکیا کوئی حکومت نہیں دے سکتی،اپوزیشن کی جانب سے نیب ترامیم پر مزید مذاکرات سے انکار اور پارلیمانی کمیٹی برائے قانونی سازی کے بائیکاٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے35نکات کا مطلب نیب کو بند کرنا ہے۔ اپوزیشن کے نکات ایسے ہیں جن پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم کا موقف واضح ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب کے عمل کو بند کر دیا جائے۔ ہم اپوزیشن سے ا پیل کرتے ہیں کہ قومی سلامتی سے متعلق ایشوز پر قدم بڑھائے۔ اس ایشو پر حکومت کو بلیک میل نہ کیا جائے۔ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات مقررہ وقت میں کیے جاتے ہیں۔اگر پاکستان بلیک سے گرے لسٹ میں چلا جاتا ہے تو اس سے بہتری آئے گی۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -