کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے نتائج،طلباء آگے رہے
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم عمار حیدر نے 1033 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کیدوسری پوزیشن گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم محمد شہیر نے 1025 نمبرلیکر اپنے نام کرلی۔جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ کے دو طالبعلموں محمد صدام گوہر اور احمدنعمان دونوں نے 1023,1023 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔(پری میڈیکل گروپ)میں گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم محمد شہیر نے 1025 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم محمد صدام گوہر نے 1023 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے طالبعلم عبدالمومن نے 1021 نمبرلیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔(پری انجینئرنگ گروپ)میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم عمار حیدر نے 1033 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم احمد نعمان نے 1023 نمبرلیکر کر حاصل کی جبکہ گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم خالد عمران نے 1015 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔(جنرل سائنس گروپ)میں کاروان ماڈل کالج کوھاٹ کے طالبعلم سید منیب حسین گیلانی نے 968 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ھنگو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ھنگو کے دو طالبعلموں وقاص شریف اور حماد الرحمان نے 950 اور 946 نمبرلیکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔(آرٹس گروپ)میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول چوکارہ کرک کی طالبہ شہزیلہ بی بی اور گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوھاٹ کی طالبہ سویرہ وحید‘دونوں نے 916,916 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن ضلع کرک کی پرائیویٹ طالبہ انعم اور ضلع اورکزئی کے طالبعلم عرفان اللہ دونوں نے 907,907 نمبرلیکر اپنے نام کرلی جبکہ تیسری پوزیشن ضلع کرک کی پرائیویٹ طالبہ لیلیٰ رخ نے 905 نمبرلیکر حاصل کی۔(سیکنڈ ائیرپری میڈیکل گروپ)میں 11300 امیدواروں نے شرکت کی اور 10323 امیدواروں نے شرکت کی اور 10323 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 91.35 فیصد رہا۔پری (انجینئرنگ گروپ)میں 3644 امیدواروں نے شرکت کی اور 3307 امیدوار کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 90.75 فیصد رہا۔(کمپیوٹر/ جنرل سائنس گروپ) میں 1878 امیدواروں نے شرکت کی اور 1810 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 96.38 فیصد رہا۔(آرٹس گروپ)میں 7551 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 7218 امیدوار کامیاب قرار پائے اورنتیجہ 95.59 فیصد رہا۔تھیالوجی گروپ میں 7 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے پانچ امیدوار کامیاب قرار پائے اورنتیجہ 71.43 فیصد رہا میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں 28 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 28 کامیاب قرارپائے اورنتیجہ 100 فیصد رہا۔سیکنڈ ائیر میں کل 24408 امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 22691 کامیاب قرار پائے جبکہ باقی امیدوارحکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی امتحان میں شرکت کرینگے اس طرح نتیجہ 92.97 فیصد رہا۔فرسٹ ائیر پری میڈیکل گروپ میں 12253 امیدواروں نے شرکت کی پری انجینئرنگ گروپ میں 3102 امیدواروں نے شرکت کی کمپیوٹر‘جنرل سائنس گروپ میں 2421 امیدواروں نے شرکت کی آرٹس گروپ میں 7732 امیدواروں نے شرکت کی تھیالوجی گروپ میں دو امیدواروں نے شرکت کی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی گروپ میں 29 امیدواروں نے شرکت کی اس طرح فرسٹ ائیر میں کل 25539 امیدوار شامل ہوئے عالمی وباء Covid-19 کی وجہ سے نتائج کے لئے حکومت کی وضع کردہ پالیسی کی روشنی میں فرسٹ ائیر کے ان تمام امیدواروں کو اگلی جماعت میں ترقی دیدی گئی۔گیارہویں اور بارہویں کلاس میں مجموعی طورپر 49947 امیدوار شریک ہوئے جن میں 48230 امیدوار کامیاب ہوئے اور مجموعہ طورپر نتیجہ 96.56 فیصد رہا۔بورڈ کی طرف سے چیئرمین ڈاکٹر شوکت حیات اور سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ک