ریاستی فنڈز میں خرد برد،سابق ملائیشین وزیر اعظم پرفرد جرم عائد

ریاستی فنڈز میں خرد برد،سابق ملائیشین وزیر اعظم پرفرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور (آن لائن)ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر ریاستی فنڈ ز میں خرد برد کے ملٹی ارب ڈالراسکینڈل میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔کوالالمپور ہائی کورٹ کے مطابق تمام شواہد پر غور کرنے کے بعد استغاثہ نے کامیابی سے اس معاملے کو کسی شک سے بالاتر ثابت کردیا ہے۔واضح رہے نجیب کو سابق ایم ڈی بی یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے غیر قانونی طور پر 10 ملین ڈالر وصول کرنے کے الزام میں مجرمانہ اعتماد، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی خلاف ورزی کے 7 الزامات کا سامنا ہے۔ہر ایک الزام میں انہیں 15 یا 20 سال تک کی بھاری جرمانے اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
فرد جرم

مزید :

صفحہ اول -