سندھ، مویشی منڈیاں صبح7 سے رات 11 بجے تک کھلیں گی

سندھ، مویشی منڈیاں صبح7 سے رات 11 بجے تک کھلیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں کے اوقات سے متعلق ابہام دور کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت مویشی منڈیاں صبح7 سے رات 11 بجے تک کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وضاحتی حکم نامہ جاری کردیا گیا، گزشتہ روز کے حکم نامے پر ابہام کے باعث نیا حکم جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ حکومت نے صبح 7 سے شام 7 بجے تک مویشی منڈیاں کھلی رکھنے کے احکامات دیے تھے لیکن اب اوقات بڑھا دیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -