فیصل آباد میں تاجر لاک ڈاؤن کیخلاف بپھر گئے، 2رہنما گرفتار

فیصل آباد میں تاجر لاک ڈاؤن کیخلاف بپھر گئے، 2رہنما گرفتار

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)کوتوالی پولیس نے انجمن تاجراں کے رہنما عباس حید رشیخ اور ارسلان اچھی کو گرفتا کرکے تھانہ کے حوالات میں بند کردیا جبکہ آٹھوں بازاروں میں حالات کشیدہ ہونے پر فیصل آباد پولیس نے رینجرز کی مدد کیلئے ڈی سی کو خط لکھ دیا۔ تاجروں کی طرف سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف سخت الفاظ میں نعرے بازی کی جارہی ہے اور اے سی سٹی ایوب بخاری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -