بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کی حدود میں ایکسائز اہلکاروں کی معاونت سے اہم کارروائی کر تے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اسلحہ ایمونیشن آلٹو موٹر کار کے زریعے سمگل کیا جارہا تھا کہ متنی پولیس نے گاڑی سے 20 عدد پستول،ایک کلاشنکوف اور 2 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، ملوث ملزم کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ موٹر کار کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان دیگر نفری پولیس اور ایکسائز اہلکاروں کے ہمراہ مین کوہاٹ روڈ نزد فرنٹیر روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک آلٹو موٹر کار نمبر 992 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 عدد پستول، ایک کلاشنکوف اور2 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے،ملزم حامد ولد رفیع اللہ سکنہ لنڈی خیل اخوروال درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم کاتعلق منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،