صوابی،ٹریفک تصادم میں 2 افراد شدید زخمی

صوابی،ٹریفک تصادم میں 2 افراد شدید زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)علاقہ چھوٹا لاہور میں تیز رفتار رکشہ اور ڈمپر کے مابین تصاد کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر پھنسے ہوئے شخص کو زندہ نکال لیا اس حادثے میں رکشے کا ڈرائیور آٹھارہ سالہ شہزاد سکنہ بیکا اور 35سالہ قیصر خان سکنہ اکوڑہ خٹک زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا تیز رفتار رکشہ ڈمپر ٹرک کے نیچے تک پھنس گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -