گڈگورنس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

گڈگورنس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے ...
گڈگورنس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،گڈگورنس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گڈگورننس کونسل تشکیل دیدی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں ،میاںمحمود الرشید،یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس ،فیاض الحسن چوہان و دیگر ممبران بھی شامل گڈگورننس کونسل میں شامل ہیں ،حکومت کی کارکردگی موثرانداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دوبرس میں محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں ،دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں،لاہور کے کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،گڈگورنس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے ،عوام کا نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ،پارٹی کے کارکنوں سے بھی مستقل رابطہ رکھاجائے گا