ایف آئی اے نے خاتون کو غیر اخلاقی تصاویر سے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا لیکن جب اسے پکڑا تو وہ نوجوان کون تھا ؟ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا

ایف آئی اے نے خاتون کو غیر اخلاقی تصاویر سے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار ...
ایف آئی اے نے خاتون کو غیر اخلاقی تصاویر سے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا لیکن جب اسے پکڑا تو وہ نوجوان کون تھا ؟ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور میموری کارڈ متاثرہ خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ملزم کو ناظم آباد میں چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم شعیب کو 2017 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ان دنوں ضمانت پر تھا۔ ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد درجنوں فیک آئی ڈیز بنائیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے پہلے خاتون کے گھر والوں کو بلیک میل کیا لیکن ضمانت پر باہر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر تمام گھر والوں کی تصاویر ڈال دیں۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ پورے گھرانے کو بلیک میل کیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے گھر والوں کی تصاویر بھی ان غیر اخلاقی تصاویر کے ساتھ شیئر کیں اور گھر کے تمام افراد کے موبائل نمبر بھی ڈال دیے۔ متاثرہ خاندان نے گھر بدلا نمبر تبدیل کیے لیکن ملزم نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ جس کی وجہ سے ذہنی دباو میں آکر متاثرہ خاتون کئی باہر خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ ملزم نے پہلے لڑکی سے منگنی کی اور بھی محبت کا ڈرامہ کرکے غیر اخلاقی تصاویر بنوائی۔

مزید :

قومی -