آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر اے سی مہرین،اے ایس پی عائشہ گل کو نوٹسز جاری،جواب طلب

آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر اے سی مہرین،اے ایس پی عائشہ گل کو ...
آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر اے سی مہرین،اے ایس پی عائشہ گل کو نوٹسز جاری،جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر اے سی مہرین،اے ایس پی عائشہ گل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی، اے سی مہرین اوراے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے وکیل شیرافضل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شیر افضل نے کہاکہ آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ نے دروازہ توڑا،جونیئروکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جیل حکام کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہیں ہوا،اے سی مہرین، اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے ملاقات نہیں کرنی دی جا رہی تھی ۔

وکیل شیر افضل نے کہاکہ عدالتی احکامات دکھائے بغیر آصف زرداری سے آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ،عدالت نے کہاکہ اے سی اور اے ایس پی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -