لاہورہائیکورٹ کاڈاکٹر رضوان نصیر کا معاملہ کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کاڈاکٹر رضوان نصیر کا معاملہ کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کا حکم
لاہورہائیکورٹ کاڈاکٹر رضوان نصیر کا معاملہ کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹر رضوان نصیر کی بطور ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعیناتی کی درخواست کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے نمٹا دی،عدالت نے کہاکہ رضوان نصیر کی تعیناتی کا معاملہ کونسل ایک ماہ میں حل کرے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر رضوان نصیر کی بطور ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعیناتی کافیصلہ جاری کردیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ وزارت داخلہ نے رضوان نصیر کی تعیناتی اور مستقلی کی درخواست کی مخالفت کی ،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عہدے کےلئے رضوان نصیر اہل نہیں ہیں ،ڈپٹی سیکرٹری عدالت کو یہ بتانے میں ناکام رہے کہ یہ تعیناتی کیوں نہیں کی جا سکتی۔
لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹررضوان نصیر کی درخواست کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے نمٹا دی اور کہاہے کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کا معاملہ کونسل ایک ماہ میں حل کرے ۔