پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب مہینے کی بجائے کتنے عرصے کے بعد تبدیلی لائی جایا کرے گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب مہینے کی بجائے کتنے عرصے کے بعد تبدیلی لائی ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب مہینے کی بجائے کتنے عرصے کے بعد تبدیلی لائی جایا کرے گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظورکرلی جب کہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -