پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی مرکز ایدھی فاﺅنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب،کراچی میں ایمبولینس سروس معطل ہو گئی

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی مرکز ایدھی فاﺅنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب،کراچی ...
پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی مرکز ایدھی فاﺅنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب،کراچی میں ایمبولینس سروس معطل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی مرکز ایدھی فاﺅنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہو گیا،جس کے باعث کراچی کیلئے ایمبولینس سروس معطل ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایدھی فاﺅنڈیشن نے کہاکہ حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاﺅنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہوگیا،ایدھی ایمبولینس سروس115اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فونز بند ہیں ،ایمرجنسی کیلئے پی ٹی سی ایل کی جانب سے 021-32331813 نمبر بحال کیاگیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ شہریوں کے مطابق کال کرنے پریہ نمبر بھی بندجارہا ہے ،پی ٹی ایل حکام کی جانب سے پورادن ایدھی کے تمام فون نمبرز بند رہیں گے ،نمبرز بند ہونے سے شہرمیں ایمبولینس سروس معطل ہو چکی ہے ۔ترجمان کاکہناہے کہ ایدھی ایمبولینس بروقت نہ ملنے پر عوام سے معذرت خواہیں ۔