ایران کابڑا اقدام ،وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عیدالاضحی پر14 پاکستانی قیدیوں کورہاکردیا

ایران کابڑا اقدام ،وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عیدالاضحی پر14 پاکستانی ...
ایران کابڑا اقدام ،وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عیدالاضحی پر14 پاکستانی قیدیوں کورہاکردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عیدالاضحی پر 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستانی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رہا کیاگیا ۔

ایرانی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، صدرڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی قیدیوں کی سزامعاف کردی،ایرانی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ ایران میں قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی ،پاکستان اورایران کے مابین 2014 میں منتقلی مجرمان کامعاہدہ طے پایاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -