پاکستان کے سی ایم ایچ ہسپتال میں علاج کروانے آئے افغان فوجی کی حالت اب کیسی ہے اور وہ کہاں ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کا فوجی جوان ملٹری ہسپتال سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوج نے پاکستان سے اپنے ایک جوان کے علاج کی درخواست کی تھی جو 14جولائی کوموصول ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاورمیں علاج کیا گیا جسے بعد ازاں مکمل صحت یابی کے بعد طورخم بارڈرکے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔