اسلام آباد ہائیکورٹ ،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست ...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،چاروں صوبوں کے افسران کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے وکیل عمر گیلانی پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ عدالت میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ معاملہ تو صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان کا ہے،چیف سیکرٹری جب تعینات ہو جائے تو وہ پھر صوبائی حکومت کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔

وکیل نے کہاکہ نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں کہا جاتا کہ چیف سیکرٹری صوبائی حکومت کے کنٹرول میں ہو گا، وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیس واپس لینے دیں یا مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیو ں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عدالت اس حوالے سے مناسب حکم جاری کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -